آئی ایم ایف پروگرام ملنے کے بعد وزیرخزانہ کا بڑا اعلان

10:02 AM, 13 Jul, 2024

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے پروگرام کی منظوری کے بیان کے بعد وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹرکچرل ریفارمز لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا آئی ایم ایف پروگرام پر بیان میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے میکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملے گی۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کےپروگرام کے تحت ہمیں اسٹرکچرل ریفارمز یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ پبلک فنانس، توانائی اور حکومتی اداروں کے ایریاز میں سیلف سسٹینیبلٹی لانے کی ضرورت ہے۔ 

وزیرخزانہ نے اعلان کیا کہ آئندہ سالوں میں اسٹرکچرل ریفارمز لائیں گے۔

مزیدخبریں