کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار

10:31 AM, 13 Jul, 2024

ویب ڈیسک: کراچی میں سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے سائٹ کے علاقے میں کارروائی کی ہے۔ جس میں ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار دہشتگرد ٹی ٹی پی سوات اور ٹی ٹی پی کراچی کے تعلیمی امور کا ذمہ دار ہے۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کی شناخت ہدایت اللہ عرف مولانا عبدالحکیم کے نام سے ہوئی۔ گرفتار دہشتگرد کو کالعدم ٹی ٹی پی کے لئے چندہ جمع کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد سے چندے کی رقم 6 ہزار روپے اور رسید بک برآمد کر لی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد کا والد محمد غوث سال 2000 میں افغان جہاد میں ہلاک ہوا۔ گرفتار دہشتگرد کا ایک بھائی کفایت اللہ ٹی ٹی پی سوات مولوی فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔ دہشتگرد کا بھائی کفایت اللہ بھی سوات آپریشن کے بعد سے لاپتہ ہے۔ گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں