اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ نے "ورمالا"پہنا دی، شادی کی طویل تقریبات کل ختم

10:47 AM, 13 Jul, 2024

ویب ڈیسک: بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ آخر کار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شادی کی عالیشان تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اننت امبانی کی شادی کی تیاریاں کئی ماہ سے جاری تھیں۔ جو بالآخر آج 12 جولائی کو انجام پائی ہے۔ شادی کی اس تقریب میں کئی اہم شخصیات نے اپنے جلوے بکھیرے۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے بعد پہلی تصویر سامنے آئی ہے۔ جس میں نوبیاہتا جوڑا انتہائی مسرور دکھائی دے رہا ہے۔ 

ہندو رسم و رواج کے مطابق جوڑے نے ایک دوسرے کو ورمالا پہنائی اور پھیرے لیے۔ ننت امبانی کی شادی کو دورِ جدید میں بھارت کی سب سے مہنگی اور عالیشان شادی قرار دیا جارہا ہے،،جوڑے نے ایک عالیشان تقریب میں ممبئی سوسائٹی کی کریم اور بین الاقوامی وی وی آئی پیز کی موجودگی میں ایک دوسرے کا زندگی بھر ساتھ نبھانے کی قسمیں کھائیں۔

مزیدخبریں