جج ہراسانی کیس: پولیس افسران کی توہین عدالت کیخلاف انٹراکورٹ اپیل خارج

01:32 PM, 13 Jul, 2024

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اے ٹی سی جج سرگودھا کو ہراساں کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی جج سرگودھا کو ہراساں کرنے کے معاملے میں پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی گئی ہے۔  

جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا۔ ڈی پی او سرگودھا کی جانب سے چیف جسٹس ملک شہزاد کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی تھی۔ 

چیف جسٹس ملک شہزاد نے ڈی پی او، ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی سمیت دیگر کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے۔

مزیدخبریں