حساس اداروں کو کال ریکارڈنگ کی اجازت کیخلاف کیس میں لارجر بنچ بنانے کی سفارش

01:48 PM, 13 Jul, 2024

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی حساس اداوں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت نے درخواست لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

تحریری حکم کے مطابق شہریوں کے بنیادی حقوق سے متعلق درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں۔ اس کیس کی سماعت کے لیے لارجر بنچ بنانے کی سفارش ہے۔ رجسٹرار آفس بنچ کے لیے کیس کی فائل چیف جسٹس کے سامنے رکھے۔ 

جسٹس فاروق حیدر نے سابق ایم پی اے غلام سرور کی درخواست کا تحریری حکم جاری کیا۔

درخواستگزار نے استدعا کی تھی کہ عدالت حکومت کا خفیہ ایجنسی کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے۔

مزیدخبریں