سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی کی اپیل کا فیصلہ نہیں کیا، اٹارنی جنرل

04:00 PM, 13 Jul, 2024

ویب ڈیسک: اٹارنی جنرل پاکستان منصور اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظر ثانی کی اپیل کا فیصلہ نہیں کیا۔

یہ بات انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہی۔

اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہا کہ ابھی شارٹ آرڈر ہے، نظر ثانی کے حوالے سے کابینہ یا اعلی سطح پر گفتگو نہیں ہوئی۔ نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے فیصلہ حکومت کرے گی، ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔

           انہوں نے کہا کہ اگر نظر ثانی کی اپیل میں جانا ہے تو سوچ سمجھ کر جانا چاہیے۔ فیصلے پر ڈسکشن ہوئی ہے، مگر نظر ثانی پر جانا چاہئے یا نہیں ڈسکشن نہیں ہوا۔

مزیدخبریں