ویب ڈیسک: عدت نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں عدالت نے کہا ہے کہ خاورمانیکا کو شکایت داخل کرنے کا خیال 6 سال بعد آیا؟
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ 28 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے جاری کیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خاور مانیکا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر عدت کے دوران نکاح کا جرم ہونے کا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ خاور مانیکا کے وکیل کے مطابق خاور مانیکا کو رجوع کے حق سے محروم رکھا گیا۔
جرح کے دوران خاور مانیکا نے خود تسلیم کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے نکاح کی خبر انہیں دوسرے روز ہی مل چکی تھی۔ خاور مانیکا کو شکایت داخل کرنےکاخیال چھ سال بعد آیا؟