سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

04:30 PM, 13 Jul, 2024

ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد سونا 2 لاکھ 49 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا۔

10جبکہ گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ کے بعد  10 گرام سونا 2 لاکھ 13 ہزار 820 روپے پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کے اضافے سے 2410 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

مزیدخبریں