فیصلے کے بعداڈیالہ جیل کی سیکیورٹی سخت کردی گئی

04:40 PM, 13 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنماء اور کارکنان ریلی کی صورت میں اڈیالہ کی جانب روانہ ہوگئے، بنی گالہ سے بشری بی بی کا سیکیورٹی سٹاف اڈیالہ جیل روانہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  اڈیالہ جیل کے اطراف میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری اڈیالہ جیل کے باہر طلب کر لی گئی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کے فیصلے کے بعد سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر آنے والے کارکنان کو کالونی گیٹ پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کارکنان کو اڈیالہ جیل کے مرکزی گیٹ جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزیدخبریں