اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لئے بری خبر آگئی

06:42 PM, 13 Jul, 2024

ویب ڈیسک: نئے بجٹ کے بعد تعمیراتی مٹیریل بھی مہنگا،پنجاب میں سیمنٹ کے فی بیگ کی سرکاری قیمت 1360 روپے مقرر، وائٹ سیمنٹ کی سرکاری قیمت 1960 روپے کردی گئی، قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں سیمنٹ کے فی بیگ کی سرکاری قیمت 1360 روپے  جبکہ وائٹ سیمنٹ کی سرکاری قیمت 1960 روپےمقرر کی گئی ہے،اول درجے کی 1000 اینٹ کی قیمت 15 ہزار 200 روپے ،سپیشل اینٹ کے لیے 1000 اینٹ کی قیمت 20ہزار 200 روپے اور 1ہزار ٹائیل کی قیمت 16 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، سریے کی قیمت فی ٹن 2 لاکھ 45 ہزار سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب  کی جانب سے سرکاری سطح پر تعمیراتی میٹریل کے نرخوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، تعمیراتی میٹریل محکمہ خزانہ کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

چیئرمین سیمنٹ ڈیلر ایسوسی ایشن ساجد چوہدری کا کہناتھا کہ سب سے بڑا ہمارا مسئلہ ودہولڈنگ ٹیکس ہے،فائلر پر ٹیکس صفر عشاریہ 5 فیصد، نان فائلر پر اڑھائی فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے،اڑھائی فیصد 32 سے 33 روپے بنتا ہے، سیمنٹ ڈیلر کو ایجنٹ بنا کر یہ ٹیکس اکٹھے کرنے کا کہا ہے۔ہم پہلے بھی ٹیکس دیتے رہے ہیں اب بھی دیکھنے کو تیار ہیں،سیکشن 236H کے تحت ڈیلر کو ودہولڈنگ ایجنٹ بنا دیا گیا ہے۔

سیمنٹ سیکٹر کو ایف ایم سی جی میں ڈال دیا گیا ہے،ہم ڈسٹریبیوٹر ہیں، کوئی سیمنٹ ڈیلر ایف بی آر میں غیر رجسٹرڈ ہو کر کاروبار نہیں کر سکتا،4 سے 7 روپے ہماری کمائی ہے، اس میں سے 35 روپے ٹیکس کہاں سے دیں،سیکشن 236Gکے تحت لگایا گیا ٹیکس خوش آئند ہے،ٹرن اوور ٹیکس ہم پہلے سے دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں