ویب ڈیسک: ودہولڈنگ ٹیکس پر فلور ملز کی جانب سے ہڑتال کا معاملہ ، وزیراعظم نے ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے کو حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی،پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احدچیمہ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ،چیئرمین ایف بی آر اور فلور ملز ایسوسی کے نمائندے بھی کمیٹی میں شامل ہیں، وزیراعظم نے کمیٹی کو 10 روز میں معاملات حل کرنے کی تلقین کر دی،وزیر اعظم نے معاملے کوباہمی افہام وتفہیم سے حل کرنے کی بھی تلقین کی۔
حکومت کی جانب سے دس دن میں مسلہ ختم کرنے کی یقین دہانی کرانے پر پاکستان فلور ملز مالکان نے ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا ہے،چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہناتھا فی الوقت پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن محرم الحرام کے تقدس میں ہڑتال کو موخر کرتی ہے ، ہڑتال کو ختم نہیں کیا جارہا فی الوقت موخر کیا جا رہا۔
کراچی ساوتھ زون چیئرمین عامر عبداللہ کا کہنا تھا ساوتھ زون نے بھی ہڑتال 10روز کیلئے موخر کردی ، 10دن بعد دوبارہ جائزہ اجلاس کیا جائے گا، حکومتی کمیٹی سے ملاقات جمعرات کو دوبارہ ہوگی۔
دوسری جانب ود ہولڈنگ ایجنٹ بننے کے معاملہ پرسیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری ہے، سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہناتھاہمارے ساتھ حکومت کی بات چیت نہیں ہوئی ، ہماری ہڑتال رات بارہ بجے کے بعد شروع ہو جائیں گی،ود ہولڈنگ ایجنٹ کا معاملہ مشترکہ ضرور ہیں لیکن ہم سے حکومت کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔