کورونا سے مزید 56افراد جان کی بازی ہار گئے

05:16 AM, 13 Jun, 2021

اویس
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اور دیگر حکمت عملیوں کی وجہ سے ملک بھر میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے ٗ مہلک کرونا وبا ایک روز میں مزید 56 زندگیاں نگل گئی، اموات کی تعداد 21 ہزار چھے سو نواسی ہو گئی، ایک ہزار 239 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح تین اعشاریہ چار فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 42 ہزار 290 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 56مریض زندگی کی بازی ہار گئے ٗ ملک میں 1ہزار239افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ٗ جس کے بعدذ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی 42ہزار 290 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 8 لاکھ77ہزار 191مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ملک میں 9لاکھ41ہزار 170مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗ کورونا سے تاحا21ہزار 689موات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 36ہزار 368ٹیسٹ کئے گئے۔
مزیدخبریں