سوائے اپوزیشن کے سب کو بجٹ اچھا لگ رہا ہے

07:29 AM, 13 Jun, 2021

اویس
فیصل آباد( پبلک نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اڑھائی کروڑ پاکستانیوں کو کامیاب پاکستان پروگرام کے ذریعے اٹھانے جارہے ہیں، 900ارب کا پی ایس ڈی پی دیا گیا،آبی ذخائر کے لئے پیسے رکھے گئے ہیں ، سندھ، بلوچستان،گلگت بلتستان کے لئے بجٹ میں فنڈز رکھے گئے ہیں، ہم نے این ایف سی ایوارڈبڑھا کر 3412ارب کر دیا ہے۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم سے وعدہ کیا تھا کہ بجٹ عوام دوست ہوگا، پاکستان کے اندر رہنے والے ہر طبقے کا بجٹ ہوگا، جب ہمیں ملک ملا تھا تو چیلجنز کا انبار تھا،معیشت کا عالم یہ تھا کہ ریزور 15دن کا تھا، ترسیلات زر، ایکسپورٹ، زراعی پیدوار نہ ہونے کے برابر تھی۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی میں صوبوں کو بڑا حصہ فراہم کر رہے ہیں، صوبے صوبائی فنانس ایوارڈ کا اعلان کریں، عمران خان نے تمام تر چیلجنز کا مقابلہ کیا، کوویڈسے نبرد آزما ہوئے، بھارت منفی 7.7،بنگلہ دیش، ترکی سیمت بہ سے ممالک کی معیشت محدود ہوئی، ساڑھے 14ارب روپے موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کے لئے رکھا گیا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ پرائمری بیلنس میں اگر سود کو نکال دیا جائے تو ہمارے اخراجات اور آمدن قریب قریب ہے، 3ہزار ارب قرضوں کی قسطیں ادا کرنا پڑ رہیں ہیں، فی کس آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے، سوائے اپوزیشن کے سب کو بجٹ اچھا لگ رہا ہے، تنخواہ دار پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا،تنخواہ اور پنشن پر اضافہ کیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام میں 34فیصد اضافہ کیا،210ارب سے 260ارب پر لے گئے ہیں،ایک کروڑ لوگوں تک یہ پروگرام پہنچ گیا ہے، نئے غربت سروے میں مستحق لوگ شامل ہوئے ہیں، شفافیت کے بنیاد پر اس پروگرام کو آگے بڑھا رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے بی آئی ایس پی 70ارب کا پروگرام تھا،ہم نے ایک چھتری کے نیچے مزید پروگرامات شروع کیے۔
مزیدخبریں