کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کیلئے بری خبر

08:03 AM, 13 Jun, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) ناک آؤٹ مرحلہ تک رسائی نا ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر بھی وطن واپس روانہ ہو گئے۔

ویسٹ انڈین آل راونڈر آنڈرے رسل وطن واپس روانہ ہو گئے۔ آندرے رسل کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے لیگ کے صرف دو میچ کھیلنے کا معاہدہ ہوا تھا۔ آنڈرے رسل ایک میچ کھیل سکے، دوسرا میچ انجری کے باعث نہ کھیل سکے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاف ڈوپلیسی کی طبعیت بہتر ہونے لگی۔ آئندہ میچ میں شرکت میچ فٹنس سے مشروط ہے۔ فاف ڈوپلیسی گزشتہ روز محمد حسنین سے دوران فیلڈنگ ٹکرا جانے سے زخمی ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں