ہندو دیوی 'سیتا' کا کردار، کرینہ کپور تنقید کی زد میں

09:03 AM, 13 Jun, 2021

حسان عبداللہ

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کو فلم ’سیتا: دی انکارنیشن‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش پر بھارتی عوام بھڑک اٹھی یہاں تک کہ ٹوئٹر پر بائیکاٹ کرینہ کپور ٹرینڈ میں رہا-

بھارتی شائقین کا کہنا ہے کہ تیمور کی ماں سیتا کا کردار ادا نہیں کر سکتی، کئی صارفین کا کہنا تھا کہ کرینہ کی مذہبی حثییت ایسی نہیں ہے کہ وہ اس کردار کو نبھا سکیں کیونکہ انہوں نے ایک مسلمان کے ساتھ شادی کی ہے.

صارفین کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور نے ساری زندگی رامائن نہیں پڑھی ہے اس لیے وہ اس کردار کے لیے موزوں نہیں ہیں،

کئی لوگوں نے کرینہ کپور کی مسلمان اداکار سیف علی سے شادی اور ان کے بچے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے بیٹے ’تیمور‘ کو ماضی کے بادشاہ ’تیمور‘ سے بھی جوڑا اور کہا کہ ماضی میں افغانستان سے آنے والے تیمور نے بھارت پر حملہ کیا تھا اور اب تیمور کو کرینہ کپور نے جنم دیا ہے، اس لیے وہ ’سیتا‘ کا کردار ادا نہیں کرسکتیں۔

اس کے علاوہ کئی صارفین اس کردار کے لیے کرینہ کی جانب سے مطالبہ کیے جانے والے معاوضے پر بھی برہم دکھائی دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے اس کردار کے لیے 12 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی صارفین نے الزام عائد کیا کہ کرینہ سیتا کا کردار ادا کرنے کے لئے ایک بہت بڑی قیمت کا مطالبہ کرکے لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا رہی ہیں اور یہاں تک کہ انھوں نے اسے انسانیت کے خلاف بھی قرار دیا۔

ایسے مداح بھی موجود ہیں جنہوں نے مشورہ دیا کہ کرینہ نہیں بلکہ کنگنا رناوت سیتا کا کردار ادا کرنے کے لئے موزوں ہیں۔ کرینہ کی جانب سے ابھی تک اس خبر پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
مزیدخبریں