پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،13 جون 2021
12:35 PM, 13 Jun, 2021
برطانیہ جانے کے خواہش مند افراد کے لیے اچھی خبر، برطانوی حکومت نے فضائی سفری پابندیاں نرم کرنے ویکسین لگوانے والے مسافروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے پر غور، برطانیہ میں دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے سربراہوں کی بیٹھک، برطانیہ نے ویکسین شدہ مسافروں کو جون کے آخر تک سفر اور اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا عندیہ دے دیارئیل اسٹیٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی لائیو ٹی وی ٹرانسمیشن میں چند گھنٹے باقی، اب بنے گا ہر پاکستانی کا اپنا گھر۔۔ آج شام 7 بجے سے قبل زیتون سٹی میں صرف ایک لاکھ 25 ہزار میں اپنے پلاٹ کی کنفرم بکنگ کرائیں، 50 فیصد بلاسود قرض کی سہولت کے ساتھ ساتھ ٹرانسمیشن کا بھی حصہ بنیں۔۔ موقع پائیں کروڑوں کے انعامات جیتنے کا۔۔ خصوصی ٹرانسمیشن آج شام 7 سے 9 بجے تک پبلک نیوز اور اے پلس پر نشر ہو گی۔۔۔ پبلک نیوز ایک بار پھر سب سے آگے۔۔ پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تمام دستاویزات حاصل کر لیں۔۔ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ تیار، 2 کھرب 23 ارب روپے کا اضافہ،، ترقیاتی بجٹ کا کل حجم 260 ارب روپے رکھا گیا۔۔ سوشل سیکٹر کے لیے 205 ارب، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے لیے 145 ارب، پروڈکشن سیکٹر کے لیے 57 ارب 90 کروڑ مختصقوم سے وعدہ کیا تھا بجٹ عوام دوست ہوگا، عمران خان نے وعدہ پورا کر کے دکھایا، وزیر مملکت فرخ حبیب کی نیوز کانفرنس، کہا سوائے اپوزیشن کے سب کو بجٹ اچھا لگ رہا ہے،، فرخ حبیب نے شہباز شریف اور بلاول بھٹو کوپاکستانی سیاست کے رانگ نمبرزقرار دے دیاوزیراعلیٰ سندھ بے اختیار، اہم فیصلے بلاول ہاؤس میں ہوتے ہیں، اتنا پیسہ سندھ کو دیا، کہاں جا رہا ہے؟؟ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری پیپلزپارٹی پر کھل کر برسے، کہا وزیراعلیٰ سندھ قوم پرست سیاست کر رہے ہیں، سندھ ھکومت نے پولیس کو تباہ کر کے رکھ دیا، وزیر اطلاعات نے کہا ن لیگ نے بغیر معلومات ہر چیز مسترد کرنا روایت بنا لی، مشین دیکھی نا طریقہ کار اور مخالفت کردی، فواد چودھری نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق بیان پر احسن اقبال کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔کلبھوشن یادیو کا کیس بگاڑنے والی مسلم لیگ ن ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو، کہا بھارت کیس دوبارہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں لے جانا چاہتا ہے، امید ہے اپوزیشن بھارت کی چالوں کو سمجھے گی، وزیر خارجہ نے کہا انٹیلی جنس سربراہان دہشت گردی سے نمٹنے کی مشاورت کے لیے آتے رہتے ہیں۔۔ اپنے ہوائی اڈے کسی کو نہیں دے رہے۔۔