ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
12:56 PM, 13 Jun, 2022
کراچی : انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1روپے51پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 203روپے86پیسے پر بند ہوا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 204 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا ہے۔