بائپر جوائے طوفان ،ساحلی علاقوں میں سمندر کے پانی کی سطح میں اضافہ
12:16 PM, 13 Jun, 2023
کراچی: ممکنہ سمندری طوفان بائپر جوائے کے پیش نظر کراچی کے ساحلی علاقوں میں سمندر کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چشمہ گوٹھ میں سمندر کے پانی میں مسلسل اضافے کے پیش نظر پانی چشمہ گوٹھ کی سڑک کنارے تک پہنچ گیا ہے اور دوسری جانب تاحال رہائشیوں نے گھر خالی نہیں کیے ہیں۔ اسی حوالے سے ایک ماہی گیر نے یہ بتایا ہے کہ ریڑھی گوٹھ جیٹی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوجاتا ہے، شام کے وقت میں جیٹی کا کچھ حصہ زیر آب آجاتا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) کے مطابق طوفان بائپر جوائے کراچی سے صرف 580 کلومیٹر دور رہ گیا ہے اور طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ ہیں۔ طوفان بپر جوائے کے باعث سمندر میں 30 سے 40 فٹ اونچی لہریں اٹھنے لگی ہیں : حکام حکام کے مطابق طوفان بپر جوائے کے باعث سمندر میں 30 سے 40 فٹ اونچی لہریں اٹھنے لگی ہیں تاہم فی الحال طوفان کا رخ بھارتی گجرات کی طرف ہے۔ بلوچستان کا اورماڑہ بھی سمندری طوفان سے متاثر ، پانی گھروں میں داخل طوفان کے پیش نظر سمندری لہریں ساحل کے قریب سڑک تک پہنچ رہی ہیں، بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ اورماڑہ میں سمندری پانی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہو گیا ہے۔