اسلام آبادسمیت ملک کےمختلف شہروں میں شدیدزلزلےکےجھٹکے

01:40 PM, 13 Jun, 2023

احمد علی
اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے. تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور گردو نواح کے علاوہ لاہور، حافظ آباد ، جہلم اور سوات سمیت ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہےاور زلزلے کی گہرائی 18 کلو میٹر تھی۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اوردفاتر سے باہر نکل آئے .
مزیدخبریں