نیپرا کی بجلی کی قیمت میں 1روپے 61 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

04:06 PM, 13 Jun, 2023

احمد علی
کراچی : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1روپے 61 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔ نیشنل الیکٹرک پاور لیگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 61 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دیدی ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت اپریل کے مہینے کیلئے بڑھائی گئی ہے،ٹیرف میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، سی پی پی اے نے 2 روپے 01 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹیرف میں اضافے کا اطلاق جون کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، ٹیرف میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
مزیدخبریں