کراچی میں ممکنہ طوفان: تمام امتحانات،تعلیمی سیمینارز،سمرکیمپس، دیگر ایونٹ منسوخ

06:40 PM, 13 Jun, 2023

احمد علی
کراچی : کمشنر کراچی نے شہر بھر کےتمام امتحانات،تعلیمی سیمینارز،سمرکیمپس اور دیگر ایونٹ منسوخ کرنے کا حکمنامہ جاری کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کراچی میں ممکنہ طوفان کے پیش نظر تمام امتحانات،تعلیمی سیمینارز،سمرکیمپس اور دیگر ایونٹ منسوخ کردیے گئے ہیں ۔اس حوالے سے کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 14جون سے طوفان ٹلنے تک تمام ایکٹویٹی منسوخ رہیں گی، انسانی جانوں کے ضیاع سے بچانے کیلئے فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب سمندری طوفان بپرجوئے کے پیش نظر ممکنہ شدید بارشوں کی پیشنگوئی کے بعد کراچی پولیس چیف نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے پولیس افسران کی چھٹیوں کو منسوخ کردیا ہے اور احکامات جاری کیے ہیں کہ بارشوں کے دوران تمام فیلڈ کمانڈرز کو اپنے علاقوں میں موجود رہیں ۔
مزیدخبریں