سی پیک: پاکستان کی ترقی کی ضمانت

09:24 AM, 13 Jun, 2024

ویب ڈیسک: سی پیک میں سڑکوں، ریلوے، بندرگاہوں اور توانائی کے منصوبوں کے ایک وسیع نیٹ ورک کی تعمیر شامل ہے جو لاکھوں نئی ملازمتیں پیدا کرکے پاکستان کی معیشت کو فروغ دے گا۔

گوادر پورٹ کی ترقی اور سی پیک کی صلاحیت بلوچستان کی آنے والی نسلوں کے لیے ایک مضبوط اقتصادی بنیاد ہے۔

گوادر کے عوام گوادر کی بندرگاہ میں اہم اسٹیک ہولڈر ہیں  اور اس بندر گاہ سے مقامی افراد کو کثیر فوائد حاصل ہوں گے۔

گوادر پورٹ سے برآمدی اقدام ریکوڈک کان سے سونے اور تانبے کی برآمد سے شروع ہوتا ہے جس سے پاکستان سمیت خطے میں سماجی و اقتصادی فروغ حاصل ہوگا۔

سی پیک خطے میں ایک گیم چینجر ہے کیونکہ یہ پاکستان کو چین کے ساتھ منسلک کرے گا جو دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے۔ سی پیک چھوٹے صوبوں میں اقتصادی مواقع پیدا کرکے صوبوں میں معاشی فرق کو کم کرے گا۔ 

سی پیک کے میگا پراجیکٹس میں گوادر پورٹ، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے، حب پاور پلانٹ، حویلیاں ڈرائی پورٹ، رشکئی سپیشل اکنامک زون ، پشاور کراچی موٹروے، ایم ایل ون، اور قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔

پاکستان سی پیک منصوبوں کی فول پروف سیکورٹی کیلئے اہم اقدامات لے چکا ہے۔

وزیرِ اعظم اور COAS کا حالیہ دورہ چین اور شینجین بزنس فورم میں شمولیت کا پاکستان کا اقدام سی پیک کی ترقی کی رفتار کو مزید فروغ دے گا۔

مزیدخبریں