پاک فوج اور ریسکیو 1122 کا مری کے جنگلات میں فائر فائٹنگ آپریشن 

09:48 AM, 13 Jun, 2024

ویب ڈیسک: مری کے نواحی علاقوں گھوڑا گلی اور کندھ کوٹ کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے پاک فوج اور ریسکیو 1122 نے حصہ لیا۔ 

گھوڑا گلی اور مری بروری سے ملحقہ جنگل میں چھ سے سات کلومیٹر ایریا میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے آپریشن کیا گیا۔ آرمی اور ریسکیو 1122 کی 10 سے زیادہ ٹیموں نے مختلف مقامات پر آگ بجھائی۔ 

جنگل سے ملحقہ آبادی کو آگ کی لپیٹ سے مکمل طور پر محفوظ کر لیا گیا۔ 

ریسکیو ٹیموں نے جنگل کے وسطی علاقوں میں لگی آگ کو بجانے کے لیے پیدل رسائی حاصل کی اور فائر بیٹرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔ متعلقہ حکام کے مطابق 80 فیصد علاقے میں آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں