اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 76 ہزار کی حد عبور کرگیا

10:27 AM, 13 Jun, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری روز کا اختتام ہوگیا۔ وفاقی بجٹ کے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات رہے۔ ہنڈرڈانڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 76 ہزار 338 پوائنٹس قائم کر لی۔

اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہنڈرڈانڈیکس 3410 پوائنٹس کے اضافے سے 76 ہزار 208 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 425 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 294 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 87 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں 62 کروڑ 85 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 30 ارب 33 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 76,338 جبکہ کم ترین سطح 73,329 پوائنٹس رہی۔

مزیدخبریں