پنجاب بجٹ 2024-25،وزیر اعلی کسان کارڈ کیلئے 10،گرین ٹریکٹر پروگرام کیلئے 30 ارب مختص

11:50 AM, 13 Jun, 2024

دانش منیر

 ویب ڈیسک : ( دانش منیر ) پنجاب کا بجٹ آج پیش ہوگا ، پنجاب کے ترقیاتی بجٹ  842 سو ارب کی لاگت سے سکیموں کو بجٹ کا حصہ بنائی جائیں گی ۔

 پنجا ب کے ترقیاتی بجٹ  میں سکول ایجوکیشن کے لیے 42 ارب 50 کروڑ مختص کرنے کی تجویز  ہے جبکہ چیف منسٹر پنجاب سکول میل پروگرام کے لیے 50 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔

ہائر ایجوکیشن کی  17 ارب لاگت کی سکیموں کو بجٹ میں شامل کیا گیا اسی طرح وزیر اعلی انڈر گریجوایٹ سکالر شپ پروگرام کے لیے اڑھائی ارب مختص کئے گئے جبکہ سپیشل ایجوکیشن  کے کئے دو ارب،لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کے لیے چار ارب مختص کرنیکی سفارشات دی گئی ہیں۔

سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کی سکیموں کے لیے سات ارب ساٹھ کروڑ   مختص کرنیکی کی تجویز ہے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر 86 ارب،پرائمری ہیلتھ کیئر کے لیے 42 ارب 60 کروڑ مختص کرنیکی تجویز جبکہ پاپولیشن ویلفیر کے لئے تین ارب 80 کروڑ، واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن کے لیے آٹھ ارب مختص کرنیکی تجویز ہے۔

سوشل ویلفیئر کے لیے چار ارب مختص کرنیکی سفارشات ارسال کردی گئیں۔معذوروں کے لیے دو ارب کی لاگت سے سی ایم ہمت کارڈ، نگہبان کارڈ کے لیے ایک ارب مختص  کئے گئے ہیں۔

وومن ڈیویلپمنٹ ایک ارب چالیس کروڑ ، لوکل گورنمنٹ 61 ارب 75 کروڑ مختص کرنیکی کی سفارشات ارسا ل کی گئی ہیں روڈ سیکٹر کے لیے 143 ارب،آبپاشی25 ارب 80 کروڑ،توانائی کے لیے ساڑھے سات ارب مختص کرنیکی کی تجویز ہے۔

سی ایم روشن گھرانہ پروگرام کے لیے چار ارب مختص کرنے کی سفارشات بھیجی گئی ہیں پبلک بلڈنگ 30 ارب،اربن ڈیویلپمنٹ چالیس ارب 50 کروڑ،زراعت کے لیے64 ارب 60 کروڑ مختص کرنیکی تجویزہے۔

وزیر اعلی کسان کارڈ کے لیے 10 ارب  جبکہ ٹیوب ویلز سولررائزیشن کے لیے اڑھائی ارب اورسی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام 30 ارب مختص کرنیکی کی تجویز بھیجی گئی ہے۔

محکمہ جنگلات چار ارب ،وائلڈ لائف چھ ارب چالیس کروڑ،فشریز کے لیے 5 ارب تین کروڑ مختص کرنیکی کی سفارشات ارسال کی گئی ہیں ۔لائیوسٹاک نو ارب، انڈسٹریز دس ارب ستر کروڑ،سیاحت چھ ارب 50 کروڑ مختص کرنے کی سفارشات بھیجی گئی ہیں۔

آئی ٹی 20 ارب 70 کروڑ، ٹرانسپورٹ18 ارب 50 کروڑ کی سکیمیں شامل کرنیکی سفارشات،ایمرجنسی سروس ایک ارب 40 کروڑ،محکمہ ماحولیات دس ارب، اوقاف کی سکیموں کے لیے چار ارب،محکمہ پی اینڈ ڈی کی سکیموں کے کیے 46 ارب مختص کرنیکی کی تجویز ہے۔

مزیدخبریں