متحدہ عرب امارا ت نے پاکستانیوں کے لئے ویزے بند نہیں کئے،قونصل جنرل

12:13 PM, 13 Jun, 2024

ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات نے سوشل میڈیا پر وائرل پاکستانیوں کیلے ویزا بند ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

 یو اے ای قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔ قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے قونصلیٹ ویزا سیکشن کی وڈیو بنا دی ۔

 ان کا کہنا تھا کہ قونصلیٹ میں پاکستانیوں کیلے ویزا سیکشن کھلا ہوا ہے ۔پاکستانیوں کیلے یو اے ای کا ویزا بند نہیں کیا گیا ۔

قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے  مزید کہا کہ پاکستانی ورک ویزے پر متحدہ عرب امارات جا رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات جانے کیلے عمر کی کوئی قید نہیں۔

مزیدخبریں