ویب ڈیسک :صوبہ بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کئی خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق انٹیلیجنس ایجنسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
پکڑے جانے والوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان خوارج کی شوریٰ کا انتہائی خطرناک اور مطلوب کمانڈر شامل ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق نیٹ ورک کے تانے بانے اندرونی و بیرونی دہشتگروں سے ملتے ہیں، گرفتار کیا گیا کمانڈر مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا، مزید تفتیش جاری ہے، ملک میں موجود مختلف دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کے بارے میں اہم راز افشا ہونے کی توقع بھی کی جارہی ہے۔
کامیاب انٹیلیجنس آپریشن کے ذریعے ہائی ویلیو اہداف کو حراست میں لینا اور اُنکے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارا نہ مہارت اور ریاست کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔