پاکستانیوں کیلئے یواےای ویزہ کی بندش، اہم بیان آگیا

12:55 PM, 13 Jun, 2024

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ویزا بند ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق یو اے ای قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے جھوٹی خبروں کی تردید کردی ہے۔ قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے قونصلیٹ ویزا سیکشن کی وڈیو بنا دی۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کا ویزا بند نہیں کیا گیا۔ قونصلیٹ میں پاکستانیوں کیلئے ویزا سیکشن کھلا ہوا ہے۔ پاکستانی ورک ویزے پر متحدہ عرب امارات جا رہے ہیں۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات جانے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں۔

مزیدخبریں