اوکاڑہ بپھرے بیل نے شہریوں کی دوڑیں لگا دیں 

01:17 PM, 13 Jun, 2024

ویب ڈیسک: اوکاڑہ شہر کے وسط ہسپتال بازار میں قربانی کا جانور بپھر گیا جس کے بعد شہریوں کی دوڑیں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ شہر میں بیل کی ٹکر لگنے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔  بپھرے بیل نے متعدد دوکانوں کے کاونٹرز کو بھی روندھ ڈالا ۔

بپھرے بیل کے بے قابو ہونے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی اور فوٹیج میں بیل کو سامان الٹاتے اور شہریوں کو مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بیل کافی نقصان کرنے کے بعد آخر کار پکڑا جا سکا۔

مزیدخبریں