سندھ میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

01:46 PM, 13 Jun, 2024

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے بھی عید الاضحیٰ کےموقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں میں پیر17 جون سے بدھ19 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں 17 پیر جون کو عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی اور اس موقع پر وفاقی حکومت نے بھی تین چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں