ویب ڈیسک: ایسی کافی جس میں ہرے پیاز کا استعمال ہو، اس قسم کی کافی بنانے کا کوئی بندہ سوچ بھی نہیں سکتا ہے، لیکن ہری پیاز سے بنی یہ کافی ان دنوں چین میں کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اس کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں، ٹِک ٹاک اور انسٹاگرام پر شائع کی گئی ویڈیوز میں ہری پیاز والی کافی کے کپ دکھائے گئے ہیں، یہ ویڈیوز گزشتہ ماہ اس وقت وائرل ہوئی جب متعدد ذرائع ابلاغ نے اس خاص مشروب کو خبروں کی زینت بنایا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اسے اب تک کی کافی کی سب سے حیران کن ترکیبوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔
ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ اسے تیار کرنے کیلئے سب سے پہلے ایک ہری بھری پیاز کو کاٹ کر اس میں برف، دودھ اور کافی کے ساتھ مکس کیا گیا ہوگا۔
یہ بات حتمی طور پر نہیں کہی جاسکتی کہ اس قسم کی کافی سب سے پہلے کب کیسے اور کہاں بنائی گئی تاہم حالیہ چند ماہ میں چین میں متعدد کافی شاپس نے اس عجیب و غریب کافی کو عوامی سطح پر بیچنا شروع کر دیا ہے۔