ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  میں  پاکستانی ٹیم کیلئے نئی مشکل

03:40 PM, 13 Jun, 2024

محمد شکیل خان

(ویب ڈیسک ) محمدشکیل خان :  ورلڈکپ کےوینیو والے شہرفلوریڈا میں شدید بارشوں کےباعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ امریکا اور آئرلینڈ کےدرمیان میچ بھی فلوریڈاکےشہر لاوڈرہل میں کل  کھیلاجائےگا،  یچ ڈراہونےکی صورت میں پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں   پاکستان ٹیم کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔ ورلڈکپ کےوینیو والے شہرفلوریڈا میں شدید بارشوں کےباعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔فلوریڈاکےشہرلاوڈرہل میں سیلابی صورتحال بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ   پاکستان نے آئرلینڈ کےخلاف اہم میچ فلوریڈامیں کھیلنا ہے،   امریکا اور آئرلینڈ کےدرمیان میچ بھی فلوریڈاکےشہر لاوڈرہل میں کل  کھیلاجائےگا،  میچ ڈراہونےکی صورت میں پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوجائےگا۔

یاد رہے کہ  نیپال اور سری لنکا کےدرمیان میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کردیاگیاتھا۔

لاوڈرہل سے جانےاورآنےوالی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ فلائٹس کی منسوخی سےسری لنکن ٹیم بھی فلوریڈامیں پھنس کررہ گئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے  فلوریڈامیں آنےوالے دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں