لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

03:59 PM, 13 Jun, 2024

(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن  آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان  میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق   الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کردی۔ الیکشن کمیشن نے   سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ  کافیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ   لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے برخلاف ہے،الیکشن ٹربیونلز کی  تشکیل الیکش کمیشن کا اختیار ہے،ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ   سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے، اپیل کو کل سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ۔

یاد رہے کہ   لاہور ہائیکورٹ نے 8 الیکشن ٹریبونلز تشکیل دینے کا فیصلہ دیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر چیف جسٹس شہزاد ملک نے گزشتہ روز 8 ٹریبونلز کی تشکیل کے احکامات جاری کئے تھے۔

مزیدخبریں