سنی لیونی کو یونیورسٹی میں پرفارم کرنے کی اجازت نہیں مل سکی

04:42 PM, 13 Jun, 2024

 ویب ڈیسک: اداکارہ سنی لیونی کو مبینہ طور پر کیرالہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر (وی سی) نے  جامعہ میں پرفارم کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق یہ پروگرام 5 جولائی کو یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ کیمپس میں شیڈول  تھا مگرکیرالہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر موہنن کنومل نے رجسٹرار کو ہدایت کی کہ سنی لیونی کے شو کو کالج کے پروگرام کی فہرست سے خارج کر دیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں کیرالہ کے ارناکولم ضلع میں کوچین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (Cusat) میں ایک کنسرٹ میں بھگدڑ مچ گئی تھی جس کے نتیجے میں چار طالب علم ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب اداکارہ سنی نے اپنی پہلی ملیالم فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔

انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹاگرام پر مہورت پوجا کرتے ہوئے خود کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سنی کو پوجا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 ملیالم فلم کی شوٹنگ ایک نامعلوم مقام پر شروع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں