وفاقی سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے ’ب فارم‘ کی شرط ختم کر دی

06:47 PM, 13 Jun, 2024

ویب ڈیسک: حکومت نے وفاقی سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے اب ’ ب فارم‘ کی شرط ختم کر دی ہے۔ 

یاد رہے کہ سکول سے باہر بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ایک بڑی وجہ فارم ب تھی

۔سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے بتایا کہ اس عمل نے غیر متناسب طور پر کمزور آبادیوں کو متاثر کیا ہے، ان ہی وجوہات کی بنا پر داخلہ کیلئے پہلے سے رائج لازمی فارم ب کی شرط کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں رہنے والے تمام بچے، ان کی دستاویزات کی حیثیت سے قطع نظر اور سرکاری سکولوں میں داخلے کے اہل ہوں گے۔

سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔

مزیدخبریں