بھارت میں اجیت دوول ایک مرتبہ پھر مشیر قومی سلامتی امور مقرر

07:23 PM, 13 Jun, 2024

ویب ڈیسک: بھارت میں اجیت دوول ایک مرتبہ پھر مشیر قومی سلامتی امور مقرر ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کو ایک مرتبہ پھر آئندہ پانچ سال کیلئے مشیر برائے قومی سلامتی امور نامزد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اجیت دوول وزیراعظم نریندر مودی کے انتہائی بااعتماد تصور کیے جاتے ہیں، ان کی تیسری دفعہ  تقرری میرٹ پر اور ملک کیلئے بیش بہا خدمات کے اعتراف میں کی گئی ہے۔ 

بھارتی خبر رساں ادارے کا بتانا ہے کہ سابق پانچ سالوں کی نسبت اس مرتبہ اجیت دوول کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ب

ھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ نریندر مودی کے انتہائی بااعتماد تصور کیے جانے والے اجیت دوول گزشتہ دور میں مشیر قومی سلامتی تھے لیکن ان کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی تھا۔حکومتی ذرائع سے بھارتی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ اجیت دوول کی ایک مرتبہ پھر تقرری ان کی ملک کے لیے بیش بہا خدمات کے اعتراف میں کی گئی ہے۔

مزیدخبریں