’’دشمن کی چالوں کا مکمل ادراک ہونا چاہیے ‘‘
05:55 AM, 13 Mar, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ دور حاضر میں جنگی کامیابیاں موثر جنگی بصارت اور فیوژن پر منحصر ہیں۔سربراہ پاک فضائیہ کی 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ دشمن کی حربی قوت کا مکمل ادراک اور اسکی چالوں سے مکمل آگاہی ہونی چاہئیے ٗدور حاضر کی حربی کامیابی، موثر جنگی بصارت اور فیوژن پر منحصر ہے ٗپاور سنٹر آف ایکسیلنس اور کمبیٹ کمانڈرز اسکول مستقبل کی عسکری قیادت کی تربیت کے لیے بہترین اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس موقع پر کورس کے گریجویٹ ہونے والے آفیسرز کو ٹرافی اور اسناد سے نوازا ٗکمبیٹ پائلٹس کی چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی ونگ کمانڈر وحید ظفر نے حاصل کی ٗکمبیٹ کنٹرولرز کی ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی سکواڈرن لیڈر علی احمد نے حاصل کی۔