’’داتا دربار سمیت تمام مزار بند کر دئیے گئے ‘‘

06:06 AM, 13 Mar, 2021

اویس
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان بھر میں بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے لاہور میں داتا دربار سمیت تمام مزارات کو بند کر دیا گیا ہے ٗ جبکہ پنجاب بھر کے 547 مزارات پر یہ پابندی 15 اپریل تک جاری رہے گی اور اس میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے مزید تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے جس کے تحت لاہور میں داتا دربار سمیت تمام مزارات پر زائرین کی حاضری کی پابندی لگا دی گئی ہے۔پنجاب بھر میں تقریبا 547 مزارات پر پابندی عائد کی گئی ہے مگر نماز کے اوقات میں ان مزاروں کو کھولا جائیگا ۔ لاہور میں داتا دربار کو بھی نماز کے اوقات میں کھولا جائیگا مگر اس دوران کورونا ایس او پیز پر مکمل پابندی کی جائیگی ۔
مزیدخبریں