مولانا عبدالغفور حیدری کے ہارنے کی وجوہات سامنے آگئیں
09:55 AM, 13 Mar, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز)پی ڈی ایم کے ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری کو حکومتی امیدوار مرزا محمد آفریدی کے مقابلے میں دس ووٹ کم ملنے کی وجوہات سامنے آگئیں بلوچستان کی چھوٹی جماعتوں کو اعتراض تھا کہ تینوں بڑی اپوزیشن جماعتیں ہی آپس میں ٹکٹ بانٹ رہی ہیں انہیں کچھ نہیں دے رہیں ۔ذرائع کے مطابق لانا عبدالغفور حیدری کو بلوچستان کی چھوٹی جماعتیں ٹکٹ دینے کے خلاف تھیں پاکستان ڈیموکریٹک کے مشترکہ امیدوار مولانا غفور حیدری کو 10 ووٹ کم پڑنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ جے یو آئی رہنما غفور حیدری کو ٹکٹ دینے پر بلوچستان کی جماعتیں ناراض تھیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی ٹکٹ کیلئے پی ڈی ایم کے اندرونی اختلافات سے سینٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مولانا غفور حیدری کو ٹکٹ دینے پر سربراہی کمیٹی میں بھی اعتراضات اٹھائے گئےتھے ۔ چھوٹی جماعتوں کا اعتراض تھا کہ ساری ٹکٹوں کی تقسیم تینوں جماعتیں آپس میں کر رہی ہیں۔ پی ڈی ایم میں شامل کچھ جماعتیں بھی اپنا حصہ مانگ رہی تھیں۔ چھوٹی جماعتوں اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینٹرز کے تحفظات مولانا غفور حیدری کی شکست کا سبب بنے۔