پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 13 مارچ 2021

10:19 AM, 13 Mar, 2021

اویس
مریم نواز ریاست مخالف پراپیگنڈہ کررہی ہے، نیب نے مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں، لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ 15 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گا، مریم نواز چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست پر پی ڈی ایم کے تین فیصلہ سازوں نے سر جوڑ لیے، آصف زردرای نے کہا اگر ووٹ جان بوجھ کر خراب کیے گئے ہیں تو کارروائی ہونی چاہیے، نوازشریف نے سارا ملبہ اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا، مولانا بولے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹ اگر غلطی کے باعث مسترد ہوئے تو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ میں سارے حکومتی امیدوار کو کیسے مل گئے؟وزیراعظم کی صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کو انتخاب جیتنے پر مبارکباد، کہتے ہیں خوشی ہے کہ بلوچستان اور سابق فاٹا کو عہدے ملے، ماضی میں نظرانداز علاقوں کو قومی دھارے میں لانا پالیسی ہے۔وزیراعظم نے ہمیشہ کہا ہے کہ الیکشن میں اوپن ووٹنگ ہونی چاہیے، شبلی فراز کہتے ہیں جس نے مخالفت کرنی ہے کھل کر کرے، میثاق جمہوریت میں اوپن بیلٹ کا ذکر ہے، اوپن بیلٹ کی بات مان لیتے تو ان کا ہی فائدہ ہوتا، مہنگائی ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، وزیراعظم نے اپنی پوری توجہ مہنگائی کنٹرول کرنے پر مرکوز کی ہے۔وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی الیکشن کمیشن پر تنقید، کہا الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کیں، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیا ہوتا تو آج سینٹ کے انتخابات پر انگلیاں نہ اٹھتیں، اس سارے معاملے میں اگر فرائض سے کوتاہی کی کوئی مثال ہے تو وہ الیکشن کمیشن ہے، اپنے رویے میں تبدیلی لائیں۔
مزیدخبریں