لاڑکانہ: نجی میڈیکل سینٹر میں مریضہ کے ساتھ مبینہ زیادتی

11:04 AM, 13 Mar, 2021

احمد علی

لاڑکانہ(پبلک نیوز) نجی میڈیکل سینٹر میں 22 سالہ مریضہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

چانڈکا سول ہسپتال کی میڈیکو لیگل ٹیم نے 22 سالہ غلام فاطمہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے پولیس افسران کو بھی ابتدائی میڈیکل رپورٹ نہیں دی۔ 22 سالہ غلام فاطمہ کے نمونے لیاقت یونیورسٹی میڈیکل ائینڈ ہیلتھ سائینسز جامشورو ڈی این اے کے لیے بھجوائے جائیں گے۔

پولیس کے مطابق ڈی این اے رپورٹ آنے پر کاروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں