پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے، 13 مارچ 2021

01:05 PM, 13 Mar, 2021

احمد علی
مریم نواز ریاست مخالف پراپیگنڈہ کررہی ہے، نیب کا مریم کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے لیے عدالت سے رجوع، لاہور ہائیکورٹ کا 2رکنی بینچ 15مارچ کو سماعت کرے گا۔پی ڈی ایم کے 3 فیصلہ سازوں نے سر جوڑ لیے، آصف زرداری، مولانا اور نوازشریف کا ٹیلی فونک رابطہ، آصف زرداری نے کہا کہ ووٹ جان بوجھ کر خراب کیے گئے ہیں تو کارروائی ہونی چاہیے، نوازشریف نے سارا ملبہ پھر سے اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا، مولانا نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ میں ووٹ حکومتی امیدوار کو کیسے مل گئے؟مولانا عبدالغفور حیدری کی شکست کی وجوہات، پی ڈی ایم میں بلوچستان کی چھوٹی پارٹیاں ناراض تھیں، تینوں بڑی جماعتیں ہی ٹکٹس بانٹ رہیں، چھوٹی جماعتوں کا مؤقف سامنے آ گیا۔وزیراعظم کی صادق سنجرانی اورمرزاآفریدی کوانتخاب جیتنے پر مبارکباد، عمران خان نے کہا خوشی ہے کہ بلوچستان اور سابق فاٹا کو عہدے ملے۔کورونا کی نئی لہر سے حالات بگڑنے لگے، لاہور،راولپنڈی، گجرات کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، اسلام آباد میں دوماہ کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
مزیدخبریں