پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات 09 بجے، 13 مارچ 2021

04:02 PM, 13 Mar, 2021

احمد علی
پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی، پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 15 مارچ کی بجائے 16 ماررچ کو ہوگا، مولانا فضل الرحمان نے تمام جماعتوں کو آگاہ کر دیا، اجلاس کی میزبانی ن لیگ کرے گی، اجلاس منگل کو دو بجے ن لیگ سیکرٹریٹ میں ہوگا۔‏پیپلزپارٹی کا زرداری ہاوَس اسلام آباد میں اہم بیٹھک کا فیصلہ، ‏آصف زرداری نے تمام ارکان سینیٹ کو زرداری ہاوَس طلب کرلیا، ‏زرداری ہاوَس اسلام آباد میں ارکان کیلئے عشائیہ کا بھی اہتمام ہے۔کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے وار، احتساب عدالت میں سیاسی شخصیات کے کیسز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی، احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے سی سی پی او کو انتظامات کا حکم دے دیاکورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5سے 6 فیصد تک ہوگئی ہے، پنجاب، اسلام آباد،کے پی،آزادکشمیرکےبڑےشہروں میں مثبت کیسزکی شرح بڑھی، بعض ممالک سےبین الاقوامی سفرپرمزیدپابندی پرفیصلہ اسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کےبعدہوگا، این سی او سی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔نیوکراچی ایوب گوٹھ پولیس چوکی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی، زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا
مزیدخبریں