پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 14 مارچ 2021

07:15 PM, 13 Mar, 2021

احمد علی
پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں برطانوی وائرس کے آنے پر مزید سختیاں کر دی گئی ہیں۔ پنجاب میں آج سے لاہور کے 16 اور گجرات کے 17 علاقوں سمیت راولپنڈی کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے پیپلزپارٹی کے سینیٹروں کے اعزاز میں زرداری ہاؤس اسلام آباد میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ میں فریال تالپور، سید یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، مصطفیٰ نواز کھوکھر سمیت تمام سینیٹروں نے شرکت کی۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 15 مارچ کی بجائے 16 ماررچ کو ہو گا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم ویب سیریز ‘خودکش محبت’ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔کریپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایک بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔ کرپٹو کرنسی میں ہفتے کے روز اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مزیدخبریں