کیا مشکوک پی ٹی آئی اراکین کی فہرست میں عامر لیاقت بھی شامل ہیں ؟

10:22 AM, 13 Mar, 2022

احمد علی
اسلام آباد: چند روز قبل خبریں آئی تھیں کہ وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بعض اراکین کی مبینہ فہرست پیش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو مبینہ طور پر28 اراکین کی فہرست پیش کی گئی جو ایک سول ادارے کی جانب سے بھجوائی گئی ہے، اس فہرست میں شامل تمام اراکین کا تعلق تحریک انصاف سے ہے جب کہ فہرست میں اتحادی جماعتوں کے اراکین کا ذکر نہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کراچی سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب نے شاید ذلیل القدر مشیروں کی ایما پر مجھے بھی لسٹ میں ڈال دیاُاور سب سے بات کی مجھ سے ملنا بھی گوارا نہیں، آپ شروع ہی سے مردم شناس نہیں ہمیشہ اختلاف رائے کو مخالفت سمجھا، اسی طرح کھو رہے ہیں سب کو میں بھی “عین” سے ہوں اتنا ہی سوچ لیتے! اب میں سوچ چکا. ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب جو کم بخت آپ کو چاہتے ہیں وہ آپ کے بدترین رویے کے باوجود ساتھ ہیں، گھبرانا نہیں ہے، اعصاب کا کھیل ہے ،اللہ پاکستان کے لیے بہتر فرمائے گا،اس کے بعدہمارے راستے جدا!! آپ نےُوفا کا جو صلہ دیا وہ یادرکھوں گا ، سلامت رہیےُاور ہوسکے تو استغفار کی کثرت کیجیے.
مزیدخبریں