پبلک نیوز: گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری مونس الہیٰ اور وزیر داخلہ شیخ رشید آمنے سامنے آ گئے تھے، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کیخلاف سخت بیانا ت دیئے تاہم اب ان سیاسی رہنماؤں کے درمیان تلخی کم ہوتی نظر آ رہی ہے.
شیخ رشید احمد نے ایک بیان میں کہا کہ چودھری شجاعت میرے بھائی ہیں، ان کے میرے پر احسانات ہیں، ان کے خلاف کبھی بات نہیں کروں گا. ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں، اجلاس کس دن بلانا ہے یہ فیصلہ اسپیکرنے کرنا ہے، جو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگا، قوم اسے عزت دے گی، ملک کوجمہوریت کی طرف جانا چاہیے۔ شیخ رشید کے تازہ بیان پر چوہدری مونس الہیٰ کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ شیخ صاحب مس انڈرسٹینڈنگ کلیئر کرنے کا شکریہ۔ میں بھی آپ کی عزت اس طرح کرتا ہوں جس طرح آپ میرے بزرگوں کی کرتے ہیں۔شیخ رشید اور مونس الہیٰ کے ’مفاہمتی بیانات‘، تلخی کم ہونے لگی
10:45 AM, 13 Mar, 2022