فیصل آباد:گیس سلنڈر دھماکے سے دو گھروں کی چھتیں منہدم، 8افراد زخمی

08:32 AM, 13 Mar, 2024

ویب ڈیسک: گیس سلنڈر دھماکے سے دو گھروں کی منہدم، 8 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلا ت کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ فیصل آباد کے نواحی علاقے 202 چک گٹی کے گھر میں پیش آیا، سلنڈر دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے ملحقہ دو گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روز داردھماکے کے بعد دونوں گھروں کے مکین ملبے تلے دب گئے، اہل خانہ میں میاں بیوی اور بچوں سمیت 5 افراد جھلس گئے، جبکہ 3 افراد ملبے تلے دبنے سے زخمی ہوئے۔

ریسکیو ٹیموں اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں ، اہلکاروں نے زخمیوں کو ملبے تلے نکال کر الائیڈ ہسپتال منتقل کیا اور گھر میں لگی آگ پر بھی قابو پایا۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی ملتان، راولپنڈی اور کوئٹہ میں بھی اسی نوعیت کے سلنڈر دھماکے ہوئے جس میں بچے جاں بحق اور اہل خانہ شدید زخمی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں