یوم پاکستان کے موقع پرمسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں

09:41 AM, 13 Mar, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز:23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں پورے جوش و جذبے سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریڈمیں حصہ لینےوالی افواج کے لیےخصوصی انتظامات کیےگئے ہیں، پریڈ کی پریکٹس کےدوران افواج کی صحت برقراررکھنے کے لیےمختلف پکوان تیارکیےجاتے ہیں۔

افواج کےلیےکھانا تیارکرنےوالے کک نے اپنےجذبات کا اظہارکرتے ہوئےکہاکہ "بےشمار قربانیوں اورجذبوں سے پاکستان بنا ہے، اس لیے یوم پاکستان ہمارے لیے فخر کا دن ہوتا ہے"۔

"اس دن میں ہم اپنےدشمن کو اپنی طاقت دکھاتےہیں تاکہ وہ ہماری جانب میلی نگاہ سے نا دیکھ سکے"،"ہم اپنی افواج کے لیےبہت محنت سے کھانا تیار کرتےہیں تاکہ انکی خدمت میں کوئی کمی نہ رہے"

ویٹر عرفان کا کہنا ہےکہ "یہاں پہ جو فورسز آئی ہوئی ہیں ہم بھی انکی خدمت کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں"

کک محمد عارف نےکہا"انکی قربانی اور جذبے کا تو ہم مقابلہ نہیں کرسکتے لیکن انکی صحت کا بھرپور خیال رکھتے ہیں""پاکستان کوئی عام ملک نہیں ہے، یہ بے شمار ماؤں بہنوں کی قربانیوں سے بنا ہے""پاکستان دشمن کی آنکھیں نکال لینے والا ملک ہے"۔

مزیدخبریں