پاکستان رینجرز (پنجاب) کا اسمگلنگ کے خلاف آپریشن جاری

10:01 AM, 13 Mar, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: رواں برس پاکستان رینجرز کے دوران بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے ذریعے اسمگلنگ کے ناسور کی بیخ کنی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2024 میں اب تک کےاعدادو شمار کےمطابق پاکستانی سرحدی علاقوں کی نگرانی کے دوران پنجاب رینجرز نے اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا۔

پاکستان رینجرز نے 5 کروڑ 79 لاکھ روپے مالیت کی 41.382 کلوگرام ہیروئین برآمد کر کے  جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی۔

پاکستان رینجرز پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ افغانستان اور ایران سے اسمگل شدہ سامان صوبہ پنجاب بھیجنے کی کوششیں ناکام بنائی۔

پاکستان رینجرز پنجاب نے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اشیاء خورد و نوش ، گھریلو استعمال کے برقی آلات، کپڑا، ٹائر،  آٹو پارٹس، ڈیزل، منشیات سمیت مجموعی طور پر 25 کروڑ 51 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان برآمد کر کے قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز کے حوالے کیا۔

پاکستان رینجرز پنجاب مستقبل میں بھی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے.

مزیدخبریں