کیا ہم بحیثیت قوم "یوم پاکستان" کی اہمیت سے واقف ہیں؟

10:16 AM, 13 Mar, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: 23 مارچ کومنایا جانےوالایوم پاکستان ملکی تاریخ میں تمام محب وطن پاکستانیوں کےلیےانتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

تفصیلا ت کے  مطابق 23 مارچ 1940 کو قرارداد لاہور پیش کی گئی جسے بعد ازاں قرارداد پاکستان کا نام دیا گیا,قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلمانوں کی سیاسی جماعت مسلم لیگ نے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا مطالبہ کیا۔

وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سےدنیا کےنقشے پرابھرا،اس مطالبے کی بدولت جداگانہ وطن کے لیے ایسی تحریک کا آغاز ہوا جو سات برس کے بعد الگ وطن کے مطالبے کےحصول میں کامیاب ہو گئی۔

23 مارچ کےبارے میں عوام نے اظہارخیال کرتےہوئےکہا کہ"23 مارچ کو پاکستان بننے کی بنیاد رکھی گئی”،"اس دن مسلمانوں نےعہدکیا تھاکہ ایک الگ وطن حاصل کرینگے"،"ہمارےبزرگوں نےاسلام کے نام پراس ملک کو حاصل کیا تھا"۔

 "ہمیں اپنےبچوں کو بھی اس دن کی اہمیت بتانی چاہیے،"23 مارچ کو ہماری مسلح افواج کی خصوصی پریڈ دیکھ کربہت خوشی محسوس ہوتی ہے"،"اس ملک کی حفاظت ہم سب کافرض ہے،"اس دن ہم سب کے جذبے جوان ہوجاتے ہیں"۔

مزیدخبریں